4 مارچ 2013 - 20:30

کراچی میں اتوار کی رات کو ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگي۔

ابنا: چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی دہشتگردانہ بم دھماکوں کا از خود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے خط پر لیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ کے آئي جی اور ایڈوکیٹ جنرل کو چھے مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئےہیں ۔ چیف جسٹس نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اتوار کی رات کو دو زبردست بم دھماکے ہوئے تھے جن میں ساٹھ افراد شہید اور دوسو سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دہشتگردی میں دسیوں مکانات، دکانیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئي ہیں